23

آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ دو برسوں میں کتنے کروڑ کی نئی گاڑیاں لی ہیں، تفصیلات سامنے آ گئیں

مظفرآباد (ملک عبدالحکیم کشمیری)
آزاد حکومت کی طرف سے گزشتہ تین سال میں کم و بیش 70 کروڑ روپے کی نئی گاڑیوں کی خریداری۔

2018 سے 2020 تک 4 درجن سے زائد فارچونر گاڑیوں کی خریداری۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے ذیلی شعبہ سنٹرل ٹرانسپورٹ پول کے تحت 24 فارچونر گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے لیے 2، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ 2، تینوں ڈویژنز کے کمشنر صاحبان کے لیے 3، محکمہ صحت عامہ کے تحت قائم ایک پراجیکٹ کے لیے ایک گاڑی خریدی گئی۔

چیف ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر بھی فارچونر گاڑی لینے میں کامیاب ہوئے۔

لینٹ آفیسران، پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے پاس بھی فارچونر گاڑیاں ہیں۔

اس وقت مارکیٹ میں ایک فارچونر گاڑی کی قیمت 94 لاکھ روپے ہے۔

یوں حکومت آزادکشمیر نے گزشتہ تین سال میں کم وبیش 45 کروڑ روپے کی فارچونر گاڑیاں خریدیں۔

صدر آزادکشمیر اور وزیر اعظم کے لیے کم و بیش 10 کروڑ مالیت کی 2 گاڑیاں الگ سے خریدی گئیں۔

ذرائع کے مطابق دیگر ڈیپارٹمنٹس نے بھی 15 کروڑ روپے کی گاڑیاں خریدیں۔

ایک ایسی ریاست جہاں کسی ایک ہسپتال میں سی ٹی سکین کی سہولت میسر نہیں۔

کینسر اور امراض قلب کا ہسپتال تک موجود نہیں۔

600 سے زائد تعلیمی اداروں کی عمارتیں تک موجود نہیں۔ وہاں فارچونر گاڑیوں کی خریداری کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری شہزاد خان بنگش کے زیر استعمال ایک درجن کے قریب گاڑیاں ہیں۔

سیکرٹری مالیات کے زیر استعمال 5 گاڑیاں ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ ان کے پاس استحقاق سے زائد گاڑیاں ہیں۔
اکاؤنٹنٹ جنرل کے پاس 2 گاڑیاں ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2020 تک سنٹرل ٹرانسپورٹ پول کے ذریعے جو گاڑیاں خریدی گئیں ان میں
راجہ نثار احمد خان وزیر برقیات GA-053 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2020
مشتاق احمد منہاس وزیر اطلاعات، سیاحت GA-059 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018

سردار میر اکبر خان وزیر جنگلات و باغ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ GA-054 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
شوکت علی شاہ وزیر خوراک و فوڈ اتھارٹی GA-049 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
ناصر ڈار وزیر ٹرانسپورٹ وائلڈ لائف و فشریز GC-555 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
راجہ عبدالقیوم خان وزیر اوقاف امور دینیہ GA-065 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
چوہدری جاوید اختر وزیر سماجی بہبود GA-038 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018

چوہدری مسعود خالد زراعت و اسماء GA-052 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
چوہدری محمد یاسین گلشن وزیر زکوٰۃ وعشر GA-028 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
محمد اسحاق وزیر جیل خانہ جات GA-068 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
وقار احمد نور وزیر ہائیر ایجوکیشن GA-497 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2020

چوہدری رخسار احمد وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن GA-849 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
چوہدری شہزاد محمود وزیر اے کے ایم آئی ڈی سی، سمال انڈسٹریز کارپوریشن GA-082 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2019
راجہ محمد صدیق وزیر بحالیات GA-037 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2019
چوہدری محمد اسماعیل وزیر امور حیوانات و ڈیری ڈویلپمنٹ GA-076 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
سردار فاروق احمد طاہر وزیر قانون، انصاف، پارلیمانی امور و انسانی حقوق
1- GA-047 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
2- GA-079 ٹویوٹا Fortuner Jeepماڈل 2019
احمد رضا قادری وزیر سول ڈیفنس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ریسکیو 1122، GC-888 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2019
راجہ جاوید اقبال وزیر حکومت GC-444 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2018
چوہدری محمد یاسین قائد حزب اختلاف GA-039 ٹویوٹا Fortuner Jeep ماڈل 2019
چیئرمین پبلک سروس کمیشن AJ&KGA-071،Fortuner Jeep ماڈل 2018
چیف سیکرٹری GB-123 Fortuner Jeep ،2019،
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل GA-029 Fortuner Jeep،2019
پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم سیکرٹریٹ GA.064 ،Fortuner Jeep ،2020 شامل ہیں۔

ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت ہر سیکرٹری حکومت ایک گاڑی کا استحقاق رکھتا ہے مگر 95 فیصد سیکرٹریز حکومت 2 سے 6 کے درمیان سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کے لیے وزراء، لینٹ آفیسران، سیکرٹریز حکومت اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران ایسی مہارت استعمال کرتے ہیں جس سے یہ ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے کہ ان کے پاس استحقاق سے زائد گاڑیاں ہیں۔ محکمانہ کاغذات میں ہر ایک کے پاس استحقاق کے مطابق ایک گاڑی ہوتی ہے مگر اس وقت صرف بیوروکریسی 150 سے زائد غیر قانونی گاڑیاں استعمال کر رہی ہے۔ اسی طرح وزراء کی ایک بڑی تعداد کے پاس مختلف محکموں کی 100 کے قریب گاڑیاں زیر استعمال ہیں۔