اکتوبر 1947ء میں ریاست جموں و کشمیر کے اندر مہاراجہ ہری سنگھ کی شخصی حکومت کے خلاف کئی ریاستی گروہوں کے احتجاج جاری و ساری تھے۔ جن کا مطالبہ تھا کہ ملک میں شخصی حکمرانی کی بجائے جمہوری نظام حکومت ہونا چاہیے۔۔۔ ریاست جموں و کشمیر میں مہاراجا حکومت کے خلاف چلنے والی تحریک اس ریاست کا ایک اندرونی مسئلہ تھا۔