پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میںقائم ہونے والے ترقی پسند و قوم پرست تنظیموںکے الائنس PNAکی کوآرڈینیشن کمیٹی نے 21اور 22اکتوبر کے احتجاج کی کال کے حوالے سے شیڈول فائنل کر دیا ہے.
بدھ کی شب مظفرآباد میںمنعقدہ اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ہے کہ اکیس اکتوبر کو پورے پاکستانی زیر انتظام جموںکشمیر سے قافلے مظفرآباد کی طرف روانہ ہو نگے. اکیس اکتوبر کی شب یونیورسٹی گراؤنڈ میں تمام لوگ رہائش اختیار کرینگے اور وہاںکلچرل پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائیگا.
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ہے کہ بائیس اکتوبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ سے اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف پرامن مارچ کیا جائیگا، اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے اپنے پروگرام و مطالبات رکھے جائیں گے جبکہ اسی موقع پرآئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کیا جائیگا.
اجلاس میںفیصلہ کیا گیاکہ تمام اضلاع سے قافلے انتہائی پر امن انداز میںنکلیں گے، جہاں انتظامیہ اور ریاست نے روکنے کی کوشش کی وہیں دھرنا دیا جائے گا جبکہ مظفرآباد اور باقی اضلاع میںموجود افراد اپنے اپنے ضلعی ہیڈکوارٹرز میںاحتجاج کرینگے. کسی طرحکی مہم جوئی نہیںکی جائیگی، نہ کسی سامراجی ادارےکے پاس کوئی یاداشت پیش کی جائیگی.
اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ PNA کے زیر اہتمام اس پروگرام کا مقصد لینٹ افسران کی واپسی، ایکٹ 74ء، معاہدہ کراچی سمیت تمام سامراجی معاہدوںکی واپسی کا مطالبہ کرنا ہوگا اور کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہو گا کہ انہیں اپنی جدوجہد آزادی کو خود اپنے ہاتھوں میںلینا ہوگا. آئینی،سیاسی، مالیاتی اختیارات چھین کےلینے ہوں گے۔
مظفرآباد میںپریس کانفرنس چیئرمین کوآرڈینیشن کمیٹی پی این اے راجہ ذوالفقار، سیکرٹری جنرل لیات حیاتکوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین، عہدیداران کے علاوہ چیئرمین لبریشن فرنٹ سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی.