نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کا کام سال 2008ء میں شروع ہوا۔ اس کی ابتدائی ماحولیاتی تجزیاتی رپورٹ سال 1996ء میں ایک نارویجین کنسلٹنٹ فرم NORPLAN نے تیار کی جسے بعد ازاں جعلسازی سے سال 2010ء میں قابل قبول شکل دے کر ادارہ تحفظ ماحولیات آزاد جموں و کشمیر سے سال 2011ء میں مشروط عدم اعتراض سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا۔