خود مختاری سے رائے شماری: آفتاب احمد

اُس جوان کا واویلا تھا جو عالمی سامراج کا ضمیر جھنجھوڑنے سے زیادہ اپنوں کی بے حسی کا ماتم کر رہا تھا۔ اُسے شکوہ تھا کہ آزادی کے لیئے دو چار دن کا نہیں، دو چار سالوں جتنا لانگ مارچ کرنے کا عزم ہونا چائیے۔ اُسے اپنوں سے گِلہ تھا کہ ہماری پیاس بیچی گئی۔ ہمارا فرات بیچا گیا۔ اب ہمارے لہو کو بیچنے کا پلان بن رہا ہے۔ الغرض اُس کے ایک ایک لفظ سے اخلاص اور وطنیت کی خوشبو آ رہی تھی۔

لبریشن فرنٹ کی کال پر ہزاروں کشمیری چکوٹھی سیز فائر لائن پر کل پہنچیں گے

دوسری جانب لبریشن فرنٹ کے آزادی کشمیر مارچ کو چکوٹھی سے سیزفائر لائن توڑ کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پولیس نے چناری جسکول پل پر بھاری کنٹینر لگا کر شاہراہ سری نگر بند کر دی ہے ۔ اور گاڑیوں کو روکنے کیلئے کنٹینر اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے شرکاء مارچ سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔