دوسری جانب لبریشن فرنٹ کے آزادی کشمیر مارچ کو چکوٹھی سے سیزفائر لائن توڑ کر مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پولیس نے چناری جسکول پل پر بھاری کنٹینر لگا کر شاہراہ سری نگر بند کر دی ہے ۔ اور گاڑیوں کو روکنے کیلئے کنٹینر اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے شرکاء مارچ سے نمٹنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔