Indian held kashmir army arrested five kashmiris NEWS 265

بھارتی مقبوضہ کشمیر: سوپور میں 5 افرادگرفتار

مقبوضہ جموں و کشمیر کی پولیس نے ضلع بارہ مولہ کے قصبہ سوپور میں 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی کاروائی کے دوران قصبہ سوپور میں 5 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت ہلال احمد، سہیل نظیر، پیر زادہ محمد زاہد، الفت بشیر، اعجاز احمد کے طور کی گئی ہے۔ ان میں سے 3 کا تعلق سوپور کے براٹھ گاؤں سے ہے جبکہ 2 کا تعلق نوپورہ گاؤں سے ہے۔

چند روز قبل ضلع گاندربل اور بانڈی پورہ میں دو الگ الگ واقعات میں 3 نوجوانوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جنوبی کشمیر میں بھی 2 نوجوانوں کو ہلاک کیا گیاتھا۔