بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کے دروان اب تک چار ہزار سے زائد کشمیری گرفتار

معروف عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے حکومتی ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ بھارتی فورسز نے پانچ اگست سے اب تک کرفیو کے دوران چار ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والے تمام سیاسی رہنما اور متحرک سیاسی کارکن ہیں۔تقریباً تمام ہی گرفتار ہونے والوں کا تعلق مقبوضہ وادی کے بڑے شہروں سے ہے۔

انہیں بدنام زمانہ اور انسانیت سوز پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چار ہزار کا عدد بھارت کے حکومتی ذرائع کے حوالے سے ہے۔

نسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے بارہ ہزار سے زیادہ ہیں۔

اسی طرح بیس ہزار سے زیادہ کشمیری نوجوانوں کو فوجی کیمپوں میں بغیر گرفتاری کے پابند کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں لیند لائن جزوی طور پر بحال کی گئی ہے۔

کشمیر سے باہر مقیم کشمیریوں نے بھارتی حکومت کے سروس کی بحالی کے دعوے کو جھٹلایا ہے۔ ان کا کہنا ہے ہے ان کی گھر والوں سے اب تک بات نہیں ہو سکی ہے۔

About Post Author

About the author

ریاست جموں کشمیر کے قومی بیانیے کو نئے انداز میں ڈھالنے اور تاریخ، تہذیب، ثقافت، ادب اور سماج کی فکری تفہیم اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی اس چھوٹی سی کوشش کا نام ہم نے "کشمیریت" رکھا ہے۔ آپ اپنی تحریریں بمعہ فوٹوگراف اور اپنے بارے میں تھوڑی سے معلومات کے دیے گئے ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔
editor@kashmiriat.com