271

پاکستانی زیر انتظام کشمیر وادی نیلم مین مختلف واقعات میں اب تک 40افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات

مظفرآباد (کشمیریت)پاکستانی زیر انتظام کشمیر وادی نیلم مین مختلف واقعات میں اب تک 40افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔

گزشتہ برفباری اور گلیشئرز کی ذد میں آ کر وادی نیلم میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 40 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔سرگن کا گاؤںبکولی گلیشئر کی ذد میں آیا ہے جہاں پر قریب 60 گھر برف کے نیچے دب چکے اور درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اب تک 16 سے بھی 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، وہاں پر دب جانے والے افراد کو صبح ہی نکالا جا سکے گا.

اسی طرح کی گاؤں ڈھکی چکناڑ کہ بھی اطلاعات ہیں جہاں سے اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں. کل کتنے گھر یا لوگ ان کی ذد میں آچکے ہیں ان کی مکمل تفصیل صبح کی روشنی کے بعد ہی مل سکے گی۔

شدید برف باری کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کا ان علاقوں میں پہنچنا انتہائی مشکل ہے۔