اونچے پربت، نیلے ساگر
پاگل بارش، تُم اور میں☔
کالے بادل، رم جھم بارش
نیلا آنچل، تُم اور میں☔

مہندی، خوشبو، کاجل، آنچل
بند ہتھیلی، تُم اور میں💕
دُور کہیں بارش میں بھیگی
پیلی سرسوں، تُم اور میں🌹

جب تُو چھیڑے زُلفیں میری
چندن خوشبو، تُم اور میں☔
جنگل میں کوئی چھوٹا سا گھر
مٹی چولہا، تُم اور میں🌹

ہر راہ ہر سُو پھیلی خوشبو
بارش بادل، تُم اور میں💕
کندھا تیرا اور سر میرا☔
پاگل سی چُپ، تُم اور میں
انتخاب
About Post Author
جواد احمد پارس پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے آزاد فلم ساز، صحافی، لکھاری اور مدیر ہیں۔ انہوں نے بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ وہ ایسی دستاویزی اور کہانی پر مبنی فلمیں بنانے کے لیے جانے جاتے ہیں جن میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت، شناخت اور وہاں کے لوگوں کی حقیقی زندگی کو موضوع بنایا جاتا ہے۔ ان فلموں کو سماجی مسائل سے جڑی مؤثر کہانیوں اور سوچے سمجھے بصری انداز کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔
وہ کشمیریات اور کشمیریات اردو کے چیف ایڈیٹر بھی ہیں۔ پارس اپنے کام کے ذریعے ان تاریخوں اور کہانیوں کو محفوظ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جنہیں عام طور پر مناسب نمائندگی نہیں ملتی۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ کشمیر کے مقامی لوگوں کے متوازن اور گہرے نقطۂ نظر کو عالمی ناظرین تک پہنچانے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔