53

پیرامڈز کے بارے میں دلچسپ باتیں

جب ہم پیرامڈ کی بات کرتے ہیں تو ہر کوئی مصر، غذا کی سطح مرتفع اور قاہرہ کے باہر تین بلندو بالا پیرامڈ کے بارے میں سوچتا ہے۔
تاہم، کیا آپ جانتے ہیں کہ سینٹرل امریکہ میں 1000 سے زائد پیرامڈ ہیں؟ چین میں 300, سوڈان میں 200 اور مصر میں 120 پیرامڈ ہیں۔

لیکن آپ کہیں بھی دیکھیں آپ کو پیرامڈ دنیا بھر میں بکھرے ہوئے نظر آئیں گے۔ ایسا کیوں ہے؟

یہ ساخت پورے سیارے پر کیوں موجود ہے؟

کیوں دنیا بھر میں تقریباً ہر قدیم تہذیب جیسا کہ قدیم مایا، ازتیکس، پری انکا تہزیب، قدیم چین اور بہت سی دوسری تہذیبوں نے یہ بلند و بالا عمارتیں بنائیں؟

مزید، دنیا بھر میں پائے جانے والے یہ پیرامڈ ایک جیسے انداز میں ہیں؟

کیا یہ مختلف فرعونوں اور بادشاہوں کے لئے ابدی سکون کی جگہیں سمجھی جاتی تھیں؟
یا ہو سکتا ہے ان کا مقصد اس سے ہٹ کر ہو جس کی ہمیں مفکرین نے یقین دہانی کروائی؟

ان میں بہت سے ایک جیسے کیوں ہیں؟ کیا یہ ممکن ہے کہ وہ قدیم ثقافتیں ہزاروں سال پہلے کسی طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوں؟ کیا ہو اگر پیرامڈ مقبروں کے طور پر استعمال ہونے کی بجائے کسی بالکل مختلف چیز کے لئے ہوں؟
ایک یوکرین کا سائنسدان یقین رکھتا ہے کہ اسنے پیرامڈ کی پراسراریت کو سمجھ لیا ہے اور کہتا ہے کہ اب میں جانتا ہوں کہ دنیا بھر میں یہ قدیم تہذیبوں میں کس لئے استعمال ہوتے تھے۔

وکرائن سے عالم طبیعات ڈاکٹر والوڈائمر کراشنوہولوویٹس، جس نے پیرامڈ کی تعمیر اور تحقیق پر دہائی لگائی وہ ان قدیم ساختوں سے بہت متاثر تھا اور روسی گورنمنٹ کی طرف سے ماسکو کے باہر 144 فٹ طویل پیرامڈ بنایا۔
اور ان پیرامڈ کے حوالے اس کا دریافت کردہ خلاصہ یہ ہے:

1. جانداروں کا مدافعتی نظام بہتر ہوا (خون کے سفید خلیوں کی پیداوار زیادہ ہوئی).
2. بافتوں کی دوبارہ پیداوار بہتر ہوئی۔
3. پیرامڈ میں محفوظ شدہ بیج کی پیداوار 30-100٪ بہتر ہوئی۔
4. لیک سلیگر پیرامڈ کی تعمیر کے بعد بہت جلد اس خطہ کے اوپر اوزون میں بہتری دیکھی گئی۔
5. پیرامڈ کے قریب ارتعاشی ایکٹویٹی کی شدت اور سائز میں کمی ہوئی۔
6. پیرامڈ کی حدود میں خراب موسم میں کمی ہوئی۔
7. جنوبی روس میں پیرامڈ کی تعمیر کی وجہ سے تیل کی 30٪ کم گاڑھا ہونے کی وجہ سے پیداوار پر مثبت اثر ہوا اور ماسکو کی تیل اور گیس کی اکیڈیمی ہے ٹیسٹ کے مطابق تیل کے کنوؤں کی پیداوار زیادہ ہوئی۔
8. ایک تحقیق 5000 قیدیوں پر کی گئی جنہوں نے نمک اور مرچیں کھا لیں اور ان کو پیرامڈ کی انرجی فیلڈ کے سامنے رکھا گیا۔ اس ٹیسٹ سے پر تشدد رویے میں بہت کمی دیکھی گئی۔
9. ایک سٹینڈرڈ ٹشو سیل ٹیسٹ نے وائرس اور بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے انفیکشن کے بعد خلیے کی بافتوں کی بقا میں اضافہ دیکھا گیا۔
10. پیرامڈ کے اندر ریڈیو ایکٹو مادوں میں سے ریڈی ایشن میں کمی دیکھی گئی۔
11. پیرامڈ کے اندر پانی منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک مائع رہے گا لیکن اگر اسے ہلایا گیا تو فوراً جم جائے گا۔