108

پاکستانی زیر انتظام کشمیر ، نوجوان نے سیز فائر لائن پار کر کے آزاد کشمیر کا جھنڈا لہرا دیا، گولی سے زخمی

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں کوٹلی ضلع کے نواحی علاقے چڑھوئی میں نوجوانوں نے سیز فائر لائن سے چند گز کے فاصلے پرکشمیری جھنڈا لہرا دیابھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک نوجوان زخمی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تاجران اور سول سوسائیٹی کی کال پر کوٹلی کے علاقے چڑھوئی سے سیز فائر لائن کی طرف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔

مقامی صحافی کے مطابق آزادی مارچ کو پولیس نے مختلف جگہوں پر روکا، تاہم چار نوجوان تمام رکاوٹیں توڑ کر آگے نکل گئے اورسیز فائر لائن کی آخری حد ناونی کیری پہنچ گئے جہاں سے دو نوجوان پہرے پر رکے اور دو نوجوانوں نے سیز فائر لائن اور بھارتی مورچوں کے سامنے ایک درخت پر کشمیری جھنڈا لگا دیا۔

اس دوران بھارتی فوج کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان ملک حسنین خادم جو جونا کالونی کا رہائشی ہے، گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اسے دیگر ساتھیوں نے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال پہنچا دیا۔