Tanveer Ahmed - British citizen Kashmiri Journalist 632

کشمیری نزاد برطانوی صحافی تنویر احمد احتجاج پر مظفرآباد سے گرفتار

مظفرآباد(کشمیریت اردو) کشمیری نزاد برطانوی صحافی تنویر احمد نے لال چوک میں محمود مسافر کے ہمراہ ایک چارپائی پر لال چوک کے نیچے احتجاجی کیمپ لگانے کی کوشش کی اور انتظامیہ کی جانب سے اجازت نا ملنے پر “تنویر احمد“ پیڑول کی بوتل لیکر لال چوک کے اوپر چڑھ گئے۔

گرفتاری سے پہلے کے مناظر

تنویر احمد کا مطالبہ ہے کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری کو واپس کیا جائے اور ان دونوں پوسٹوں پر ریاستی آفیسران کی تقرری کی جائے۔جبکہ گزشتہ روز ان کے گھر کوٹلی سےچوری شدہ ان کے پندرہ سالہ تحقیقی کام کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا جو چند روز قبل نامعلوم افراد نے چوری کر لیا تھا۔

اس موقع پر اے سی مظفرآباد نے تنویر احمد سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی جو کہ ناکام ہو گئی، تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اگر اُس کے ساتھ زبردستی کی گئی اور اُسکو پرامن احتجاج نہ کرنے دیا گیا تو وہ اپنے آپ کو آگ لگا دیں ۔

ان کے مطابق کچھ لوگ ان کے گھر واقع سہنسہ سے سارا سامان اور ریکارڈ اٹھا کر لے گئے تھے.
تنویر احمد کیساتھ محمود مسافر بھی لال چوک میں موجود تھے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تنویر احمد کو لال چوک مظفرآباد سے پولیس نے گرفتار کر لیا گیا ہے۔