114

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آزاد کشمیر کے نئے مالی سال 20-2019 کا بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے زرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم ایک کھرب اور انیس ارب مختص کئے جانے کا امکان ہے ۔

آزاد کشمیر کے انچارج وزیر خزانہ نجیب نقی ایوان میں بجٹ پیش کریں گے مظفرآباد آزاد جموں کشمیر کے مالی سال 20-2019 بجٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ، اعداد شمار کے مطابق نارمل میزانیہ کے اخراجات 84 فیصد جبکہ ترقیاتی اخراجات کے لئے 24 ارب 50 کروڑ روپے کل بجٹ کا 16 فیصد مختص کئے جانے کا امکان ہے بجٹ میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے 40 کروڑ روپے مختص کیے جانے ،اٹھمقام کیرن بائی پاس روڈ کے لیے 22 کروڑ 78 لاکھ روپے،رٹھوعہ ہریام پل کے لیے 40 کروڑ 72 لاکھ روپے اور جاگراں پاور پراحیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

ایل او سی متاثرہ علاقوں کے لیے 30 کروڑ روپے جبکہ میڈیکل کالج مظفرآباد کے لیے 35 کروڑ روپے رکھے جائیں گے علاوہ ازیں میرپور میڈیکل کالج کے لیے بھی 35 کروڑ اور نوسیری لیسوا بائی پاس روڈ کے لیے 17 کروڑ 93 لاکھ روپے رکھے جانے کا امکان ہے