102

بھمبر: سیز فائر لائن پر کشیدگی، مزید تین زخمی

کشمیریت: آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں شام کے وقت شروع ہونے والی دو طرفہ گولہ باری رات شروع ہونے کے بعد بھی نہیں رک سکی، اب تک کی اطلاعات کے مطابق 3 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

سیز فائر لائن پر گزشتہ تین ماہ سے شدید کشیدگی ہے اور دونوں اطراف سے مسلسل فائرنگ ہو رہی ہے جس سے آئے روز سیز فائر لائن کے دونوں اطراف میں بے گناہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

حالیہ کشیدگی میں سیز فائر لائن کے تمام سیکٹرز متاثر ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کے ضلع نیلم کے تمام سیکٹرز سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

سیز فائر لائن پر کشدیگی پر دونوں ممالک ایک دوسرے کو الزام دیتے ہیں اور دونوں اطراف سے گولہ باری بھی کی جاتی ہے جب کہ اس دوران سیز فائر لائن سے ملحقہ علاقے میں رہنے والے خاندان ہجرت کرنے پر مجبور ہر ہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت آزاد کشمیر میں سیز فائر لائن پر تقریبا دس لاکھ افراد مقیم ہیں جبکہ اتنی ہی تعداد بھارتی زیر انتظام کشمیر میں بھی آباد ہے۔

سیز فائر لائن پر حالیہ دنوں میں کشیدگی کے باعث دو درجن سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں املاک کا نقصان اس کے علاوہ ہے