127

سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت، ایک کشمیری ہلاک تین زخمی

مظفرآباد: بھارتی فوج کی جانب سے جمعرات کی شام کو سیز فائر لائن پر بلا اشتعال فارئرنگ کی گئی جس کی وجہ سے ایک کشمیری ہلاک اور تقریبا بارہ زخمی ہو گئے

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو پاکستان زیر انتظام ریاست جمون کشمیر کے تمام سیکٹرز پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا بھارتی فوج کی جانب سے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور گولے داغے گئے جس سے پوری ریاست میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کا سب سے زیادہ تبادلہ ، عباسپور، تیتیری نوٹ اور وادی نیلم کے کیرن سیکٹر میں ہوا جس میں 8 سال کا ایک بچہ ہلاک جبکہ بارہ لوگ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے نو کا تعلق نیلم ویلی سے ہے۔

مقامی افراد نے اس دوران بتایا کہ نیلم ویلی مین تین مختلف مقامات، کنڈالشاہی، اٹھمقام اور کیرن میں فضا میں بھارتی ڈرون بھی دیکھے گئے ، یہ تیس منٹ سے ایک گھنٹہ تک پاکستانی زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کی حدود میں رہے۔

فائرنگ میں زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اٹھمقام منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جبکہ واقعے کے بعد ایک دفعہ پھر پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔