نومنتخب کینڈین نائب وزیر اعظم جگمیت سنگھ کشمیریوں کے حق میں بول پڑے

“میں آج کی شام کشمیر کے لوگوں کے بتانا چاہتا ہوں کہ میں جو ناانصافی لوگوں کے ساتھ ہو رہی ہے اس کے خلاف آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، میں ناانصافی کے خلاف کھڑا ہون اور میں انڈیا جو بھی کشمیر میں کر رہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں”

جنسی خواہشات پوری کرنے کے لیے خواتین کو فوج میں بھرتی کیا جاتا ہے، مستعفی ڈپٹی کمانڈنٹ نے بھارتی فوج کا پول کھول دیا

بھارت کے ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کرونا جیت کور نے بتایا کہ بھارت کی سرحدی فورس انڈو تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی گئی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے آئی ٹی بی پی میں ڈاکٹر کے عہدے سے استعفی دیا

کشمیری نزاد برطانوی صحافی تنویر احمد احتجاج پر مظفرآباد سے گرفتار

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تنویر احمد کو لال چوک مظفرآباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیز فائر لائن فائرنگ: دونوں اطراف میں چار ہلاک ، سات زخمی؛ املاک کو شدید نقصان

مقامی صحافیوں کی رپورٹس کے مطابق شاہراہ نیلم پر بھارتی گولہ باری کی زد میں‌آکر عظمت نامی ایک ڈرائیور ہلاک ہو گیا، جبکہ اٹھمقام کے گاؤں لالہ میں‌ گولہ باری کی زد میں‌آکر گل زرین ولد علم دین اور اسکا دس سالہ بیٹا سلطان ولد گل زرین ہلاک ہو گئے.

ہم بندوق تو نہیں اُٹھا سکتے

چند مناظر جو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیے۔ایک ویڈیو کلپ میں پولیس لوگوں کو ایک ہوٹل کی دوسری منزل سے اتار کر بے رحمانہ تشدد کرتی ہے،ایک اور ویڈیو کلپ ایک شخص جو پرامن اور خالی ہاتھ کھڑا تھا اس کے سر میں اچانک ایک پولیس والے نے زور دار ڈنڈامارا جس کے بعد مذکورہ شخص ذبح کیے ہوئے مرغ کی طرح چند سیکنڈ کیلئے ہاتھ پاؤں مارتا ہے اور پھر ساکت ہو جاتا ہے

میر پور: چیئر مین پی این اے کی حکومتی وفد سے ملاقات، کشمیر چھوڑ دو تحریک کے حوالے سے مذاکرات

حکومتی وفد نے یقین دلایا کہ پی این اے کے پرامن و جمہوری احتجاجی مارچ کو کہیں بھی نہیں روکا جائے گا کیوں کہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس لیے آزادی پسند، جمہوریت پسند، پرامن اتحاد میں شامل پارٹیوں کو اپنی سوچ و فکر کے مطابق اس نوعیت کی سرگرمیاں کرنے کا حق حاصل ہے۔

پی این اے نے21 اکتوبر آزادی مارچ کو حتمی شکل دے دی

اجلاس میں‌فیصلہ کیا گیا ہے کہ بائیس اکتوبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ سے اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف پرامن مارچ کیا جائیگا، اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی جلسہ کرتے ہوئے اپنے پروگرام و مطالبات رکھے جائیں گے جبکہ اسی موقع پرآئندہ کی حکمت عملی کا بھی اعلان کیا جائیگا.

سیز فائر لائن پر بھارتی جارحیت، ایک کشمیری ہلاک تین زخمی

مقامی افراد نے اس دوران بتایا کہ نیلم ویلی مین تین مختلف مقامات، کنڈالشاہی، اٹھمقام اور کیرن میں فضا میں بھارتی ڈرون بھی دیکھے گئے ، یہ تیس منٹ سے ایک گھنٹہ تک پاکستانی زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کی حدود میں رہے۔

لبریشن فرنٹ دھرنا: انتظامیہ نے ختم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

دھرنا مظاہرین کی سیکورٹی پرمعمور پولیس فورس کو ہائی الرٹ سگنل جاری کردیا ! دھرنے میں شریک خواتین کو تحویل میں لینے کے لیے آزادکشمیر لیڈی پولیس کو بھی سول انتظامیہ نے ہاٸیر کر لیا، ذرائع

خود مختاری سے رائے شماری: آفتاب احمد

اُس جوان کا واویلا تھا جو عالمی سامراج کا ضمیر جھنجھوڑنے سے زیادہ اپنوں کی بے حسی کا ماتم کر رہا تھا۔ اُسے شکوہ تھا کہ آزادی کے لیئے دو چار دن کا نہیں، دو چار سالوں جتنا لانگ مارچ کرنے کا عزم ہونا چائیے۔ اُسے اپنوں سے گِلہ تھا کہ ہماری پیاس بیچی گئی۔ ہمارا فرات بیچا گیا۔ اب ہمارے لہو کو بیچنے کا پلان بن رہا ہے۔ الغرض اُس کے ایک ایک لفظ سے اخلاص اور وطنیت کی خوشبو آ رہی تھی۔